پیپلزپارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے صوبے کی بدحالی کو خوشحالی میں بدلے گی، حاجی مضان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماو حلقہ این اے 262سے امیدوار حاجی محمدرمضان اچکزئی نے کہاہے کہ پا کستان پیپلز پارٹی کروڑوں عوام کی مقبول جمہوری سیاسی پارٹی ہے عوا م 8فروری کو انتخابات میں نوجوان لیڈر بلاول بھٹو ذدراری کے نامزدر امیدواروں کوووٹ د یکر کامیاب بنائیں تاکہ ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغازہوچکے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کوساسولی آباد میں میر اکرم ساسولی اور میر شہریار ساسولی کی زیر قیادت، کلی سارنگزئی. ہنہ اوڑک، رحمان ٹاؤن نواں کلی، بشیر آباد کرسچن کالونی نواں کلی، کوتوال اور پشتون باغ میں کارنرمیٹنگزاور جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی قیادت کے وژن اور منشور میں یہ بات واضح طورپر کہی گئی ہے کہ پیپلزپارٹی برسراقتدار آکر عوام کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرے گی، پیپلز پارٹی کے امیدواروں اور جیالوں نے انتخابات کے حوالے سے بھرپور انتخابی سر گرمیوں کا آغاز کردیا ہے، آئندہ حکومت پیپلز پارٹی ہی بنائے گی۔حاجی رمضان اچکزئین ے کہاکہ اگر عوام پاکستان اور بلوچستان کو ترقی دینا چاہتے ہیں تو ایسے لوگوں کو منتخب کرائیں جو اچھے کردار کے حامل ہوں پیپلز پارٹی کا کردار آپ کے سامنے ہے پورے ملک میں مزدور،کسان،ہاریوں کی حمایت میں اگر کوئی جماعت ہے تو وہ صرف پیپلز پارٹی ہے آپ نے الیکشن کے دن ووٹ کو ضرور کاسٹ کرنا ہے آپ کی تقدیر کا فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے آئیں نوجوان لیڈر بلاول بھٹو ذدراری کے نامزدر امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے صوبے کی بدحالی کو خوشحالی میں بدلے گی حلقے کی عوام کی مشکلات کو ختم کرنا میری زندگی کا مقصد ہے، 8فروری کا سورج ملکی ترقی اور خوشحالی کی نئی نوید کے ساتھ طلوع ہو گا اوربلاول بھٹو واضح اکثریت سے ملک کے وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔اس موقع پر حلقے کے معتبرین اور عوام نے حاجی رمضان اچکزئی کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔