لورالائی ہسپتال میں سٹی سکین کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ لورالائی ٹیچنگ ہسپتال، آر ایچ سی اور ایم سی ایچ سی میختر اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال زیارت کا دورہ کیا جہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ لورالائی ہسپتال میں سٹی سکین کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے جبکہ ار سی ایچ اور ایم سی ایچ سی میختر میں عملہ کی غیر موجودگی اور میڈیسن کی کمی کے علاوہ ناقص صفائی ستھرائی پر برہمی کا اظہار کیا انہوں نے غیر حاضر عملہ، میڈیسن کی کمی اور ناقص صفائی ستھرائی کا سختی سے نوٹس لیا اس کے علاوہ ہسپتال کی زمین پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا اور سابقہ حکومت میں غیر قانونی بھرتیوں کا بھی سختی سے نوٹس لیا نگران صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر لورالائی اور ڈی ایچ او لورالائی کو ہدایات جاری کی کہ ایک انکوائری تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے اور متعلقہ زمین پر جھگڑا اور غیر قانونی بھرتیوں کا سختی سے نوٹس لیکر شفاف انکوئری عمل میں لائی جائے نگران صوبائی وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال زیارت میں بھی تمام شعبوں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا جہاں پر مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات چیت کی تاہم انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو صحت کی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی نگران صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت ہسپتالوں کیلئے نئے طبی آلات کی خریداری اور موجودہ سہولیات کی تزئین و آرائش کے لئے مزید کام کر رہی ہے۔