لاہور آنے پر طنز کرنے والوں کو بتائیں یہ شہر پیپلز پارٹی کا ہے،بلاول بھٹو زرداری

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارے لاہور آنے پر جو طنز کرتے ہیں عوام ان کو بتائیں کہ لاہور پیپلز پارٹی کا ہے۔

لاہور میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ہم پر طنز کرتے ہیں آپ کی تعداد کم ہے، آپ لاہور کیوں آئے ہیں، ان کو سمجھائیں کہ لاہور میرا بھی شہر ہے، ہم 72 کے قافلے سے ہیں، چاہے تعداد کم ہی کیوں نہ ہو بھرپور مقابلہ کریں گے، قائد عوام کی پھانسی کی سزا پر لاہور کے شہریوں نے اپنے آپ کو جلایا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں لاہور کی سرزمین پر کھڑے ہو سب کو پیغام دیتا ہوں حالات ضرور مشکل ہیں، مہنگائی بڑھ رہی ہے، معاشی بحران ہے، سیاسی اور جمہوری بحران ہیں لیکن عوام مایوس نہ ہوں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’جو نفرت کی سیاست کر رہے ہیں اس سے ملک تقسیم ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرے گی، ملک کو سیاسی بحران سے نکالیں گے، دہشت گرد پھر سر اٹھا رہا ہے وہ ہمیں نظر آرہا ہے، جو دہشت گرد ملک میں سر اٹھا رہے ہیں ان کا سر میں خود کاٹوں گا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے