عوام کی بے لوث خدمت کرینگے خاران کو خوش حال بنائیں گے، میر شعیب نوشیروانی

خاران(ڈیلی گرین گوادر) عوام کی بے لوث خدمت کرینگے خاران کو خوش حال بنائیں گے،مسلم لیگ ملک کی خالق جماعت ہے۔ وفاق اور صوبوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی، ملکی مسائل کا حل مسلم لیگ ن کے پاس ہے،ان خیالات کا اظہار خاران حلقہ پی بی 33 سے مسلم لیگ ن کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے خاران شہر و مختلف دیہی علاقوں میں علاقائی معتبرین اور جوانوں کی کثر تعداد میں مسلم لیگ ن میں شمولیتی پروگراموں سے خطاب میں کیا، ان کے ہمراہ ان کے والد محترم مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر سینئر سیاستدان میر عبدالکریم نوشیروانی و دیگر پارٹی رہنماء ساتھ تھے، میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ اس میرے ساتھ ہر طبقہ فکر شامل ہو رہے ہیں وکلاء، اسٹوڈنٹس، سوشل ایکٹوسٹ سیاسی سماجی اور قبائلی عمائدین سمیت عام عوام بڑی تعداد میں مجھے الیکشن میں سپورٹ کررہے ہیں، میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں سابقہ نمائندوں کو اربوں روپے فنڈز ملے تھے مگر خاران کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ہر شعبہ تباہ حالی کا شکار ہیں نوجوان بے روزگار ہیں تعلیم صحت اب نوشی کا شعبہ زبوں حال ہے سابقہ نمائندے نے عوام کی خوشحالی اور علاقے کی ترقی پر فنڈز کو خرچ کرنے کے بجائے اپنی ذاتی ترقی و خوشحالی پر لگا دیا تھا،میر شعیب نوشیروانی نے کہا میں خاران کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ عوام مجھے خدمت کا موقع دیں میں انشاء اللہ مختصر مدت میں عوام کی تقدیر بدل ڈالوں گا، خاران کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی ڈاکٹرز سرجنز اور جنرل سرجری اور علاج مفت ہوگا، اسکولوں اور کالجز اور یونیورسٹی سب کیمپس خاران میں تمام اساتذہ کی تمام آسامیوں کو پر کرنے تمام شعبوں کو فعال کرنے سمیت اسٹوڈنٹس کو گھر کی دہلیز پر معیاری تعلیم فراہم کیا جائے گا انشاء اللہ خاران سب کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دلاونگا، میر شعیب نوشیروانی نے کہا نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کیا جائے گا آب نوشی کا شعبہ فعال بنا کر ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ زمینداروں کے لئے مکمل بجلی فراہمی کو یقینی بنائیں گے سٹی سمیت ضلع کی ہر کلی دیہات میں سڑکیں بنائیں گے خصوصاً خاران بازار اور شہر کو جدید ماڈل سٹی اور بازار بناؤں گا میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ عوام رخشان ڈویژن سے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد محمد حسنی، واشک ضلع سے صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمٰن محمد حسنی اور باقی اضلاع سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں مسلم لیگ ن وفاق اور صوبوں میں انشاء اللہ عوامی طاقت اور ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائی گی، مسلم لیگ ن پارٹی قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر اور خوشحال ملک بنائے گا ملک سے غربت کا خاتمہ اور مہنگائی کو ختم کرکے عوام کو خوشحال بنائیں عوام 8 فروری کو مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں جو عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے