جمعیت علماء اسلام ہی صوبے کی محرومیاں دور کرسکتی ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام ہی صوبے کی محرومیاں دور کرسکتی ہے الیکشن میں جمعیت شاندار کامیابی حاصل کریگی، سالانہ خطیر رقم ملنے کے باجود صوبے پر حکمرانی کرنے والوں نے کوئی خاطرخواء کام نہیں کیا ہے جمعیت علماء اسلام ہی واحد جماعت ہے جن کی جڑیں عوام میں پیوستہ ہے عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کریں گے صوبائی امیر نے الیکشن مہم کے سلسلے میں قلعہ سیف اللہ کے مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا۔ یہ بات انہوں نے علا قے کے عوام سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے ہمیشہ جماعت کو کامیابی دلائی ہے اور اس کے نتیجے میں جمعیت علماء اسلام بھی انکی امیدوں اور امنگوں پر پوا اترا ہے جماعت کے منتخب نمائندے ہمیشہ آپکے وسائل کا امین اور پاسبان رہا ہے عوام کی غیر متزلزل اعتماد ہی کی بدولت صوبے میں حکومت بنائے گے اور عوامی مسائل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ماضی گواہ ہے ہم نے اپنے دعوے کردار اور عملی طور پر ثابت بھی کئے انہوں نے صوبے پر براجمان سابق حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کس کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جا رہے ہیں صوبے کو جہاں خطیرر رقم ملتی رہی ہے لیکن کوئی خاطرخواہ منصوبہ ان لوگوں نے صوبے کو نہیں دیا اقتدار میں اکر ان محرومیوں کو ختم کریں گے اور صوبے کی ایک روشن سمت متعین کرکے اس پر عملی کام شروع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے