جماعت اسلامی موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،ڈاکٹر حمیرا طارق

سیالکوٹ(ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی اقتدار کو منزل نہیں عوامی خدمت اور ترقی یافتہ پاکستان کا راستہ سمجھتی ہے۔جماعت اسلامی موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ۔جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کی سابقہ کارکردگی کرپشن سے پاک دیانت کی مثال رہی ہے ، یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے جماعت اسلامی سیالکوٹ کے زیر اہتمام خواتین ورکرز کنونشن سے اپنے خطاب میں کہی۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منشور میں خواتین کے لئے تعلیم وصحت کے بنیادی حقوق اور قرآن کے عطا کردہ وہ تمام حقوق موجود ہیں،جو قانون کا حصہ ہونےکے باوجود عورت ان سے محروم ہے ،ڈاکٹر حمیرا طارق نے ورکرز کنونشن کے کامیاب انعقاد پر جماعت اسلامی سیالکوٹ کے نظم و کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے گھر گھر عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ۔علاوہ ازیں نائب ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب نازیہ توحید نے سیالکوٹ کے طول و عرض سے پر عزم کارکنان کی بڑی تعداد میں کنونشن میں شرکت پر اظہار تشکر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے