بی این پی عوامی ایک پرامن اور جمہوری سیاسی پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں، میراسداللہ بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز چند افراد کی شمولیت کی آڑ میں جان بوجھ کر پنجگور کے حالات کو تصادم کی راہ پر لے جانے کی کوشش کی گئی جس کی میں شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے پارٹی کے مقامی قیادت کی غیر سیاسی غیر سنجیدہ اور بلوچی اور علاقائی روایات کے برخلاف حرکتوں سے انکو باز رکھ کر اسکا نوٹس لیں تاکہ پنجگور کا امن قائم رہے اور 8 فروری کے انتخابات بغیر کسی بدمزگی اور انارکی کے مکمل ہوں۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش پر پارٹی کارکنان اور اہلیاں خدابادان کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے مسلح افراد نے چتکان میں بھی میرے پارٹی کارکنوں پر حملہ کرکے انکو زدوکوب کیا انہوں نے کہا کہ یہ وہ حرکتیں ہیں جو شہر کے امن خراب اور عوام کو تصادم کی طرف لیکر جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر ادارے اس پر نوٹس لیکر پیشگی اقدامات کریں تاکہ عوام خوف وڈر کے بغیر 8 فروری کو اپنا آزادانہ طریقے سے حق رائے دہی استعمال کرسکیں انہوں نے کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے اور ایک یہ جمہوری عمل ہے عوام رضاکارانہ طور پر جس پارٹی یا گروہ کو ووٹ دینا چاہتے ہیں یہ انکی صوبدید پر ہے عوام پر کوئی جبر اور زور نہیں ہے گزشتہ روز نیشنل پارٹی پنجگور نے چند لوگوں کی شمولیت کو جواز بناکر مسلح جتھوں کے ساتھ میرے گھر سے دس قدم کے فاصلے پر ایک پروگرام رکھا اور اپنے مسلح افراد کے زریعے بی این پی عوامی کے ورکروں کو جو پہلے سے میری رہائش گاہ پر سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے انکو اشتعال دلانے کی کوشش کی اور میرے گھر کے ساتھ والی گھر کے اوپر مسلح بندے بھٹائے اور پروگرام کے دوران ڈرون بھی چلائے جس سے ایک بڑا تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا اور میں بذات خود تمام معاملات کو کنٹرول کرتا رہا تاکہ کارکن اشتعال میں نہ ائیں اور خون خرابہ نہ ہو میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بندوق اور اسلحہ کے زور پر عوام کی رائے پر قدغن نہیں لگایا جاسکتا ہے اور نہ ہی ہم اسطرح کے ہتھکنڈوں سے مرغوب ہونگیانہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی ایک پرامن اور جمہوری سیاسی پارٹی ہے جسکی جڑیں عوام میں ہیں اور عوام سے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہا ہے مسلح افراد اورجھتے لیکر پنجگور کو نہ پہلے کسی نے فتح کیا تھا اور نہ اب ایسا ہوگا 2013 ایک خواب تھی اوراب 2023 ہے عوام زور زبردستی اپنے مینڈیٹ کو چھیننے نہیں دینگے اور 26 جنوری کو بی این پی عوامی پنجگور میں ایک پرامن موٹرساییکل ریلی بھی نکالے گی جو پنجگور کی سیاسی رخ متعین کرے گا اور یہ ریلی پنجگور کی تاریخ کا سب بڑا ریلی ہوگا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہو یا کوئی دوسرا پارٹی سب کو پروگرام جلسہ جلوس اور ریلی کرنے کا حق ہے مگر وہ کوڈ اف کنڈیکٹ کے تحت ہونے چائیں کسی کے گھر پر مسلح جھتے لیکر آنا کہاں کی روایت ہے یہ جلسہ اور پروگرام کسی اور جگہ اور گھر پر بھی ہوسکتا تھا مگر جان بوجھ کر ایسا کرنے کی کوشش کیاگیا تاکہ بی این پی عوامی کے کارکنوٹکو اشتعال دیا جائے انہوں نے کہا کہ مشین گن اور ممنوعہ اسلحہ لیکر اسکی نمائش کرنا ناقابل قبول عمل ہے نیشنل پارٹی کے گزشتہ روز کی حرکتوں سے پنجگور ایک بڑے خونی فساد کی طرف جارہا تھا مگر ہماری طرف صبر وتحمل وبردباری اور برداشت کا مظارہ ہوا جس سے وہ اپنے مزموم مقاصد میں ناکام رہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز گھروں کے قریب ڈرون اڑانا اور مسلح افراد کو گھروں کی چھتوں پر جاکر بھٹانا بلوچی اور اسلامی روایات کے خلاف عمل ہے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ پنجگور کے پارٹی رہنماوں کی نامناسب غیر سیاسی اور بلوچی روایتوں کے برخلاف حرکتوں کا نوٹس لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے