بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی خضدار اور وڈھ کے صحافیوں کو مقدمات میں نامزد کرنے کی مذمت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے خضدار اور وڈھ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو مقدمات میں نامزد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقدام کو آزادی صحافت پر قدغن قرار دیا ہے۔بی یو جے نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ خضدار کے سینئر صحافی ندیم گرگناڑی اور وڈھ میں روزنامہ آزادی کے رپورٹر مسعود احمد کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی کے حوالے سے درج مقدمات میں نامزد کرنا تشویشناک ہے اور یہ آزادی صحافت پر قدغن ہے۔ مقامی پولیس کا یہ اقدام قابل مذمت ہے۔ بی یو جے قیادت نے نگراں وزیر داخلہ بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان سے معاملے کا نوٹس لیکر تحقیقات کرنے اور صحافیوں کے نام مقدمات سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے بی یو جے آزادی صحافت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے خضدار اور وڈھ کے صحافیوں کے ساتھ ہیں اگر اس قسم کی کارروائیاں نہ روکی گئیں تو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے