اوتھل، 3اسلحہ بردار ڈکیت نقدی اور 5 قیمتی موبائل لے آڑے

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل میں چور بے لگام،چوری کی وارداتوں میں اضافہ، دو دن میں چوری کی دوسری واردات کے دوران 3 اسلحہ بردار ڈکیت نقدی اور 5 قیمتی موبائل لے آڑے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں چور بے لگام،چوری کی وارداتوں میں اضافہ، دو دن میں چوری کی دوسری واردات،دو دن پہلے مقامی صحافی کی دن دہاڑے موٹر سائیکل چوری کی واردات کے بعد گزشتہ شب ہندو محلہ میں واقع معروف ہندو تاجر جیٹھا مل کی پرچون کی دکان میں 3 اسلحہ بردار ڈکیت گھس کر گن پوائنٹ پر نقدی اور 5 قیمتی موبائل لے آڑے اوتھل میں آئے روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔جب کہ شہر میں پولیس گشت کا موثر نظام نہ ہونے سے چور بے لگام ہوگئے ہیں عوامی حلقوں نے SSP لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بازار میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے تاکہ چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے