کوئٹہ شہر میں غیر قانونی اور دو نمبر رکشوں کے خلاف کارروائی15 غیر قانونی رکشے بند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات اور سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ وحید شریف عمرانی کی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں غیر قانونی اور دو نمبر رکشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ایس پی سٹی سرکل نعیم اچکزئی،سپرٹنڈنٹ آر ٹی اے کوئٹہ حمید اللہ محمد حسنی کی سربراہی میں ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے کوئٹہ کے عملے نے کوئلہ پھاٹک اسمنگلی روڈ پر غیر قانونی اور دو نمبر رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 غیر قانونی رکشے بند جبکہ 51 رکشہ ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کئے۔اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کی ہدایت پر شہر میں ٹریفک کی صورتحال کی بہتری کے لیے غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائی ناگریز ہے لہذا شہر میں غیر قانونی طور پر رکشہ چلانے کی کسی صورت اجازت نہیں لہذا روزانہ کی بنیاد پر ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہیں۔ غیر قانونی رکشوں کی وجہ سے شہر میں ٹریفک میں خلل پیدا ہونے کے علاؤہ رکشہ مالکان کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں اب تک کئی گئیں کارروائیوں سے غیر قانونی رکشوں کی تعداد میں وضع کمی ہوئی ہے اور مختلف کارروائیوں میں اب تک 100کے قریب غیر قانونی اور دو نمبر رکشہ پکڑیجاچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر میں ٹریفک کا مسلہ حل کرنے کے لیے رکشوں کو طاق اور جفت پالیسی کے تحت چلایا جائے گا تاکہ شہر میں ٹریفک کم اور رش کی صورتحال کا ختم ہوسکے لہذا تمام رکشہ مالکان اور ڈرائیور حضرات طاق اور جفت پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے