کوئٹہ، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے پرکارروائی پینافلکس اتار دیا گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے پرکارروائی کر تے ہوئے پینافلکس اتار دیا گیا۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرنے کیلئے مانیٹرننگ ٹیمیں فعال ہیں، کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افیسر سوبان دشتی کی ہدایت پر مانیٹرنگ افیسر ضیالحق اور عصمت اللہ نے سریاب روڈ پر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے برخلاف پینافلکس کو کاروائی کرتے ہوئے اتار دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے