ڈھاڈر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کودن ڈھاڈر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے واقعہ کے بعد مقتولین کی لاشیں سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری کے مطابق انکی شناخت جعفر خان کلوئی ہزار خان کہیری کے نام سے ہوئی مقتولین ڈھاڈر کے نواحی علاقے نغاری کے رہائشی تھے ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی نے واقعہ کے متعلق بتایا کہ یہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس نے علاقے کی داخلی خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے