وعدہ کرتے ہیں کہ عوام کے حل طلب مسائل کو مستقل طور پر حل کریں گے، سید حسنین ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء حلقہ پی بی 43کوئٹہ سے امیدوار سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ 8فروری قوم و صوبے کی تقدیر کے تعین کا دن ہے، عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں وعدہ کرتے ہیں کہ عوام کے حل طلب مسائل کو مستقل طور پر حل کریں گے، پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر نوجوانوں سے مایوسی کا خاتمہ کریگی۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کلی اسماعیل میں بابر محمد حسنی، آغا ظہور شاہ اسٹریٹ میں حاجی شفیع محمد حسنی کی رہائشگاہ پر کارنر میٹنگوں اور افراد باہمی معذوری کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر قاسم خان اچکزئی، ریاض بلوچ، ذوہیب محمد حسنی سمیت دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر علاقہ مکینوں اور خصوصی افراد نے سید حسنین ہاشمی کو بھر پور تعاون اور ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ سید حسنین ہاشمی نے کہا کہ کوئٹہ کے نوجوان روزگار نہ ملنے، میرٹ کی پامالی، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی، پینے کے پانی کی قلت، سڑکوں کے تعمیر نہ ہونے اور بنیادی صحت و تعلیم کے مراکز نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران عوام کے نمائندوں نے عوامی نمائندگی کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی جس سے آج حلقہ پی بی 43مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے 8فروری کو بھی ہم عوام کی طاقت سے فتح یاب ہونگے اور اولین ترجیح نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، پینے کے پانی،بجلی اور گیس کے مسائل حل کرنے پر مرکوز ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہر کی نا گفتہ بہ حالت کو بہتر بنانے کے لئے کام کرتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت، اسکولوں اور کالجز کی اپ گریڈیشن پر توجہ دیں گے۔ انہوں نے حلقہ پی بی 43کے عوام سے اپیل کی کہ وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے 8فروری کو گھروں سے نکلیں اور تیر کے نشان پر ٹھپہ لگائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے