نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی ایک روزہ دورے پر نصیر آباد پہنچ گئے
نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر اعلٰی کے ہمراہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد حسین ڈوگر، بھی نصیر آباد پہنچے ڈیرہ مراد جمالی ہیلی پیڈ پر نگراں صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی کمشنر نصیر آباد ڈویژن طارق قمر بلوچ ، ڈی آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنرز نے نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی کا استقبال کیا نگراں وزیر اعلٰی کمشنر آفس ڈیرہ مراد جمالی میں الیکشن سے متعلق انتظامات اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کریں گے اجلاس میں امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر کمشنر نصیر آباد بریفنگ دیں گے اجلاس میں پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نصیر آباد، جعفر آباد، صحبت پور، اوستہ محمد ، جھل مگسی اور کچھی شرکت کریں گے اجلاس میں نصیر آباد ڈویژن کے چھ ڈپٹی کمشنرز عام انتخابات سے متعلق اپنے اپنےانتظامی اضلاع میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے