حکومت بلو چستان نے عام انتخابات کی نگرانی کے لئے صوبائی الیکشن کنٹرول روم قائم کردیا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلو چستان نے عام انتخابات کی نگرانی کے لئے صوبائی الیکشن کنٹرول روم قائم کردیا۔ ایڈ یشنل چیف سیکر ٹری داخلہ و قبائلی امور زاہد سلیم کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق حکومت بلو چستان نے سول سیکرٹریٹ کے بلاک نمبر 14 کے محکمہ ایمرجنسی کنٹرول سینٹر، انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں عام انتخابات2024کے حوالے سے صوبائی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جو صوبے بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کی نگرانی کے لئے محکمہ داخلہ کے زیر اہتمام کام کرے گا۔کنٹرول روم کی سربراہی اسپیشل سیکر ٹری داخلہ عبد الناصر دوتانی کریں گے جبکہ ایڈ یشنل سیکر ٹری ژوب اور لورالائی مراد خان کاسی، ایڈ یشنل سیکر ٹری مکران اور قلات انیس طارق گورگیج، ایڈیشنل سیکر ٹری سبی اورنصیر آباد حسن اللہ ترین اور ایڈ یشنل سیکر ٹری کوئٹہ اور رخشان محمد یوسف مینگل انتخابات کے عمل کے انعقاد کی نگرانی کریں گے۔