انتخابات سے قبل سے عوام نے اپنا فیصلہ ہمارے کے حق میں دے دیا ہے، بی این پی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے کوئٹہ میں موجود مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، ضلعی کابینہ، یونٹ سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ کی زیر صدارت این اے264 اور حلقہ پی بی 44کے انتخابی دفتر میں منعقد ہوا جس میں مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ، مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری، آغا خالد شاہ دلسوز، ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، اکرم بنگلزئی، اسماعیل کرد، ملک ابراہیم شاہوانی سمیت سینئر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں پی بی 44 کے امیدوار حاجی وحید لہڑی، پی بی 45 کے امیدوار غلام رسول مینگل، پی بی 40کے امیدوار نعمت ہزارہ نے شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ میں 27 جنوری کو عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے ساتھیوں نے تجاویز دیں اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ساتھی اپنی صلاحیتوں کو بھرپور کار لائیں گے جلسہ عام سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے اجلاس میں کہا گیا کہ انتخابات سے قبل بلوچستان کے عوام نے اپنا فیصلہ بی این پی کے حق میں دیدیا ہے خضدار، سوراب، پنجگور، تربت سمیت دیگر علاقوں میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہونے والے جلسوں، اجتماعات میں ہزاروں لوگوں کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ بی این پی بلوچستان کی سب سے بڑی عوامی طاقت ہے جسے بلوچ اور بلوچستانی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے پارٹی رہنماء، کارکنان، ہمدردوں نے یہ ثابت کر دیا کہ منفی پروپیگنڈوں سے کچھ نہیں ہونے والا عوام ان پارٹیوں کے بخوبی واقف نہیں جس کے بلوچ اور بلوچستان کے مفادات سے کوئی سرکار نہیں ان کا مفاد الیکشن تک محدود ہیں انتخابات کے بعد وہ بلوچستان کو بے یارومددگار چھوڑ دیتے ہیں بی این پی اپنی ایک تاریخ ہے دہائیوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت بلوچستان کے دیگر اجتماعی قومی مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا بی این پی عوام کی ترجمان جماعت ہے پارٹی سیاسی جدوجہد کر رہی ہے اور جدوجہد جاری رکھتے ہوئے بلوچستان کی تشخص، بقاء اور جملہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے اجلاس میں کوئٹہ کے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ 27 جنوری کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کر کے وطن دوستی قوم دوستی کا ثبوت دیں پارٹی رہنماء و کارکنان عوامی رابطہ مہم کو تیز کرتے ہوئے جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے