سندھی پنجابی اور بلوچ کا حق ہے وہی پشتونوں کا حق کو بھی تسلیم کرنا ہوگا،محمود خان اچکزئی
کچلاک(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ تاریخی طور پر پشتونوں کا شہر ہے نہ کسی سے دشمنی چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی کی دل آزاری چاہتے ہیں کچلاک کی سرز مین پٹوار خانہ میں کاسی لوگوں کی ملکیت ہے بازئی یاسین زئی یہاں ایک فٹ زمین بھی کسی اور قوم کی ملکیت نہیں رہی ہے شاہوانی اور لہڑی بازئی یاسین زئی ان کے بزگر تھے 1970میں بد قسمتی سے جب قوموں کے صوبے بن رہے تھے سندھیوں کو اپنا صوبہ ملا پنجابیوں کو اپنا بلوچوں کو اپنا جبکہ بدقسمت پشتو ن لیڈروں کی کمزوری کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کچلاک کلی سملی میں ملک منیر احمد بازئی کی ساتھیوں سمیت پشتونخوا میپ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا مقصد اپنے لوگوں کو منظم کرکے اپنے نام سے صوبہ ہمارا حق ہے دنیا کے تمام انسان اس بات پر متفق ہے جب ایک قوم ایک زمین پر رہتی ہے وہ ان کی ہے اور ان پر اپنی حکومت کرسکتے ہیں اللہ پاک قران پاک میں فرما تے ہیں کہ میں نے انسان کو ایک ماں اور باپ سے پیدا کیا ہے اور پھر ان کو قوموں میں تقسیم کیا تاکہ وہ ایک دوسرے کو پہچانے ہم بنیادی طور پر بحیثیت انسان ایک دوسرے کے بھائی ہیں قوم انسانوں کے ایک ایسے ٹولہ کو کہتے ہیں جو کہ ایک زبان بولتے ہیں اور اپنے رہائش،کلچر بھی ایک طرح ہو پشتون وطن کے متعلق تاریخ دان کہتے ہیں امو دریا سے لیکر اباسین دریا تک یہ تمام وطن حضرت عیسی علیہ سلا م سے بھی قبل پشتونوں کی سرزمین تھی بہت سے ایسے قوم ہمارے ساتھ موجود ہے جو زبان تو کوئی اور بولتے ہیں لیکن پشتون وطن میں ہمارے ساتھ رہتے ہیں جس طرح اس ملک میں سندھی پنجابی اور بلوچ کا حق ہے وہی پشتونوں کا حق کو بھی تسلیم کرنا ہوگا اور ہم تمام پشتونوں کو ایک صوبہ چاہتے ہیں افغان وطن کو طاقتو ر قوتوں کا قبرستان کہا جاتا ہے افغانستان روسیوں کا بھی قبرستان امریکنز کا بھی قبرستان ثابت ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پشتون وطن قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا یہی منشور ہے کہ ہم اپنے وسائل پر اپنا حق چاہتے ہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پشتون قوم کی وہ لشکر ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی تمام پشتون قوم کو متحد کرکے رکھنا چاہتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام پشتون متحد ہوجائے ہمیں پشتون وطن میں ایک ایسا علاقہ بنانا چاہیے جس میں پشتون باقی جگہ سے تھک کرکے آرام کرسکیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی جب کسی سے وعدہ کرتی ہے یا ہاتھ ملاتی ہے تو اپنے وعدے کو پورا کرتی ہے۔