سرداراخترجان مینگل کی جھالاوان وسراوان میں انتخابی مہم سےمخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں،نواب محمد خان شاہوانی

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)پی بی 37 سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ نامزد امیدوار چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی مرکزی سینٹرل کیمٹی کے ممبر ملک عبدالرحمن خواجہ خیل میرغفار جان مینگل حاجی نزرجان خواجہ خیل نے مستونگ منڈی میں الیکشن کیمپن آفس کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔۔ اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی بی ایس او کے عہدیداران اور قبائلی عمائدین اور سپورٹرز کثیر تعداد میں موجود تھے افتتاحی تقریب سے چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی ضلعی آرگنائزر حاجی محمد انور مینگل ملک عبدالرحمن خواجہ خیل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ بلوچستان بھر سے اپنی کارکردگی قوم دوستی وطن دوستی اور سرزمین سے محبت کے جذبہ سے کامیابی حاصل کریں گے بلوچ ساحل وسائل کے تحفظ کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اقابرین نے ہمیشہ سخت موقف اختیار کیے ہیں قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی جھالاوان ساراوان میں انتخابی مہم جلسوں میں ہزاروں افراد کے شرکت اور حمایت نے پیرا شوٹروں اور نام نہاد حکمرانوں کے نیندیں حرام کرچکے ہیں الیکشن 2024، میں بلوچستان نیشنل پارٹی کو الیکشن سے دور رکھنے کیلئے بلوچستان بھر سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواروں اور انکے حمایت یافتہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے ٹھپہ مار مافیاز اور پیرا شوٹروں کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی گئی بلوچستان کے عوام کی جذبات کو دیکھ کر نام نہاد حکمرانوں کے سہولت کاروں خوفزدہ ہوکر عوام کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے جو بلوچستان نیشنل پارٹی کے کامیابی اور مقبولیت کا واضح ثبوت ہے مقررین نے کہا کہ مستونگ کو دانستہ طورپر تجربہ گاہ بنا دی ہے یہاں کے عوام پر ایک ایسا شخص کو مسلط کرنے کی کوشش میں تمام تر سرکاری مشینریز کو بروئے کار لا رہے عوام کے ضیمروں کو نوٹوں سے خریدنے کی کھیل کھیلا جارہا ہے مستونگ کی ہمیشہ سے ایک تاریخی رہی یہاں کے عوام نے نوٹ اور بریفکیس والے بیوپاریوں کو ہمیشہ سے مسترد کرتے آرہے ہیں مستونگ کے باشعور عوام نے کبھی بھی اپنے ضیمروں کا سودا نہیں کیا ہے نہ آئندہ سودا بازی کریں گے جمہوریت اور جمہوری نظام کے حسن کو بحال رکھنے میں پورا بلوچستان میں مستونگ کا ایک منفرد مقام ہے مقررین نے کہا عوام کے جوق در جوق بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اور بلوچستان بھر میں قائد بلوچستان کے ولولہ انگیز استقبال بلوچستان نیشنل پارٹی کی فتح ہے کارکنان اپنے جہدوجہد کو مزید تیز کرکے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں 8فروری کو بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی قوت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے بلوچستان نیشنل پارٹی کو جب بھی عوام نے خدمت کا موقع دیا ہے عوام کی امنگوں پر پورا اتر کر ان کے مسال کے حل کیلیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے