تربت،ٹریفک حادثے میں 2 ا فراد جاں بحق

تربت(ڈیلی گرین گوادر) گاڑی اور پک اپ کے درمیان تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔افسوسناک حادثہ ایم 8 شاہراہ پر جوسک کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار اور بولان گاڑی اور پک اپ میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے