8 فروری کو عوامی طاقت سے مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے، میر شعیب نوشیروانی

خاران(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ سیاست کا مقصد اپنی عوام کی خدمت ہے ہماری عوامی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں خاران میں اپنے دورے اقتدار میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا تھا مگر بدقسمتی سے خاران کو 18 کے بعد ایسی نمائندگی ملا جنکا سوچ اپنے ذاتی مفادات تک محدود تھا جس کے باعث خاران کھنڈرات کا مناظر پیش کررہا ہے انشااللہ 8 فروری کو عوامی طاقت سے مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران شادی ہال میں منعقد شمولیتی تقریب سے خطاب میں کیاشمولیتی تقریب سے پاکستان مسلم لیگ ن رخشان ڈویژنل صدر حاجی غلام سرور بلوچ۔ڈویژنل سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ میر محمود خان نوشیروانی۔میر محمد اعظم مسکان زئی۔حاجی نور احمد ملازئی۔چیئرمین میر امجد خان ملازئی۔میر نیاز اللہ ملازئی۔حاجی نثار احمد بزمی۔حاجی ثنا اللہ ملازئی۔میر جہانزیب شیخ۔میر ممتاز سیاپاد۔حاجی زکریا مینگل۔چیئرمین سراج بلوچ۔محمد رضا بلوچ کہا کہ خاران میں ترقی کا نہ روکنے والا سلسلہ جاری تھا مگر بدقسمتی سے 2018 کے عام انتخابات میں تبدیلی کے دعویداروں نے عوام سبز باغ دیکھا کر انکے ووٹ ضائع کئے۔18 سے لیکر آج تک خاران میں تمام محکمے یرغمال تھے کرپشن کا بازار گرم ملازمتوں کی بھولی لگائی جاتی تھی ٹھیکیداروں سے بھاری پرسنٹ وصول کرنا اور امن و امان کو مکمل تباہ کیا تبدیلی کی دعویداروں کی بدولت آج خاران ہیڈکوارٹر سول ہسپتال میں سر درد کا ایک ٹیبلیٹ میسر نہیں خاران عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر بیرون ملک میں عالی شان محلے بنائے ہیں۔موصوف اپنی کرتوتوں سے ناکام ہوچکا ہے کہ عوامی میدان میں مقابلے سے گھبراہٹ کا شکار ہوکر عدالتوں کا چکر کاٹ رہا تھا اللہ پاک اور خاران مظلوم عوام کی دعاں سے میر شعیب نوشیروانی سرخرو ہوئے اور موصوف شرمندگی کا شکار ہیموصوف کو پیغام دینا چاہتیہیں کہ خاران عوام اپنے ضمیر کا کبھی سودا نہیں کریں گے آپ جناب سولر کٹس گاڑیوں میں ڈال کر کلی کلی یونین یونین بھاگ رہے ہیں اور عوام اپکو اسکا بھرپور انداز میں جواب دے رہے ہیں خاران عوام تمام تر مراعات کو ٹکرا کر اپنی آنے والے نسل کے لئے بہتر مستقبل کا امید میر شعیب نوشیروانی سے لگائے ہوئے ہیں اور فرزند خاران میر شعیب نوشیروانی انشا اللہ کبھی مایوس نہیں کریں گیانشااللہ 8 فروری کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے خاران کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے خاران عوام سے اپیل کرتا ہیں کہ اپنے حقیقی خیرخواہ کو منتخب کرکے موسمی پرندوں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیں۔تقریب سے میر امجد خان ملازئی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہورہا ہے کہ ایک بار پھر فرزند خاران کے قافلے کا ہم حصہ بن رہے ہیں اور اسی امید سے فرزند خاران میر شعیب نوشیروانی ہماری برداری کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اور انشااللہ 8 فروری کو اپنے محلے کلی یونین سے کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کردیں گے خاران عوام اپنے حقیقی نمائندے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی و سابق وزیر میر شعیب نوشیروانی کا خاران عوام کے ساتھ خونی و خاک کا رشتہ ہے دن رات اپنی عوام کے درمیاں موجود ہیں کبھی خاران عوام کو خود سے جدا نہیں سمجھا ہے خاران عوام شعیب جان نوشیروانی کو 8 فروری کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوایا کر اپنی حقوق کا محافظ منتخب کریں۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی فرزند خاران میر شعیب نوشیروانی چیئرمین میر امجد خان ملازئی کو برادری سمیت ایک بار پھر اپنے قافلے میں شامل ہونے پر ویلکم کیا اور انھیں گرینڈ شمولیتی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے