کوئٹہ شہر کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے شہرمیں ترقیاتی عمل کرپشن کا نظر ہو چکا ہے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے ضلع کوئٹہ کے صدر وسابق میئر رحیم کاکڑ نے اپنے بیا ن میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ انڈ منسٹریٹر میٹر پولٹین کارپوریشن سے کہا ہے کہ وہ کوئٹہ شہر کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے کوئتہ میں ترقیاتی عمل کرپشن کا نظر ہو چکا ہے سابقہ ممبران اسمبلی نے کوئٹہ میں کرپشن کے سوا اور کوئی کام نہیں کیا شہر میں صفائی کے لئے صوبائی حکومت کاپوریشن کو ضروریات کیلئے فنڈ ز نہیں دے رہی اس وقت پورا شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے اس کے علاوہ کوئٹہ شہر میں آوارا کتوں کا بہتات ہے شہر کے تمام روڈوں اور گلی، محلوں میں آوارہ کتوں کے غول آزادانہ گھوم رہی ہے ایڈ منسٹریٹر میٹرو پولٹین کارپوریشن فوری طور پر ان آواراہ کتوں کو تلف کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے