عوام باشعور ہوچکے ہیں کسی کے نرغے میں نہیں آئیں گے، منظوراحمدکاکڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حلقہ این اے 262کے امیدوار سینیٹرمنظوراحمدکاکڑ، حلقہ پی بی 38کوئٹہ کے امیدوار سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے کہاہے کہ مذہب اور قوم کے نام پر عوام سے ووٹ لینے والے رفوچکر ہوجاتے ہیں،کوئٹہ کی نشستوں پر دیگر علاقوں کے لوگ منتخب ہوکر یہاں کے عوام کو بھلا دیتے ہیں،عوام باشعور ہوچکے ہیں اب مزید کسی کے نرغے میں نہیں آئیں گے،عوام علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے گائے کے نشان پر مہر ثبت کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے داوی ہاؤس میں کارنر میٹنگ،مہراب زئی میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹرمنظور احمدکاکڑ اور سینیٹ نصیب اللہ بازئی نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی یہاں کے مسائل کو بخوبی سمجھتی ہے،یہاں کے اسپتالوں کا مسئلہ ہو یا گیس کا تمام مسائل حل کریں گے۔بی اے پی کے منتخب نمائندے ایسے اقدام اٹھائے گی جس سے بلوچستان کے عوام کو روزگار اور آمدنی کے مواقع میسر آئیں گے،انہوں نے کہاکہ اس حلقے سے منتخب ہونے والوں سے ہزاروں آسامیاں خالی چلی گئی حلقے کے کسی بھی بے روزگار کو روزگار کاموقع نہیں دیاگیا،ووٹ کے دن مذہب اور قوم سامنے رکھتے ہیں جبکہ آسامیوں کے دوران حلقے کے بے روزگاروں کو بھول جاتے ہیں یہ کیسے ممکن ہے؟ مذہب اور قوم کے نام پر عوام سے ووٹ لینے والے رفوچکر ہوجاتے ہیں،کوئٹہ کی نشستوں پر دیگر علاقوں کے لوگ منتخب ہوکر یہاں کے عوام کو بھلا دیتے ہیں،عوام باشعور ہوچکے ہیں اب مزید کسی کے نرغے میں نہیں آئیں گے،8فروری کو عوام علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے گائے کے نشان پر مہر ثبت کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے