صوبے میں پرامن صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت بارڈر ایریا سمیت صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کے اعلیٰ سطحی اجلاس جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد حسین ڈوگر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے اجلاس کے شرکاء کو بارڈر ایریا سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور بلوچستان میں عام انتخابات کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ صوبے میں پرامن صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور ابتک انتظامی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات تسلی بخش ہیں قیام امن کی موثر حکمت عملی کے باعث عوام کو سازگار ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع میسر آئے گا انتخابات میں امن و امان کی بحالی کے لئے انتظامی حکمت عملی اور امور کو حتمی شکل دی جارہی ہے انتخابات میں پولیس اور لیویز کی معاونت کے لئے کوئیک رسپانس فورس بھی موجود ہوگی صوبائی حکومت الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کررہی ہے اور صوبے میں صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بارڈر ایریا سمیت تمام اضلاع میں قیام امن کیلئے حکومت اور سیکورٹی ادارے چوکس ہیں اور کسی بھی طرح کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے موثر انتظامی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے بلوچستان میں عوام کے جانی و مالی تحفظ کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے الیکشن سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اندرون بلوچستان مختلف اضلاع میں اپنے دوروں سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ تمام ڈویژنز میں انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وہ ذاتی طور پر دورے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے