سندھ بلوچستان کرکٹ فٹبال 22 جنوری تا 3 فروری جاری رہے گا، سیکرٹری کھیل بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کے لیے ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں کھیلوں کی ترقی سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پورے بلوچستان میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں اسی سلسلے میں اس ماہ کی 22 تاریخ سے دوسرا سندھ بلوچستان کرکٹ اور فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح سبی میں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کریں گے ٹورنامنٹ تین فروری تک جاری رہے گا اسی دوران اوتھل میں ثقافتی کھیل اونٹ ریس اور ملاکڑا کے مقابلے دو فروری کو منعقد کیے جائیں گے جبکہ 31 جنوری تا 1 فروری کنڈ ملیر بیچ گیمز منعقد ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سندھ بلوچستان کرکٹ اور فٹبال ٹورنامنٹ کے میچز سبی،ڈیرہ مراد جمالی،اوتھل اور حب چوکی میں منعقد کیے جائیں گے ٹورنامنٹ کی مشترکہ افتتاحی رنگا رنگ تقریب 25 جنوری کو سبی فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوگی جس میں پاور شو کے علاوہ دلچسپ پروگرام تشکیل دیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے