سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کی فعالیت سے شہر میں کوڑا کرکٹ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا، کمشنر کوئٹہ ڈویژن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ مشرقی بائی کا معائنہ کیا اس موقع پر انہیں پلانٹ کے مختلف حصوں،مشکلات اورفعالیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے سات یوم کے اندر اندر دوباہ بحال کرنے کی سختی سے ہدایت کی انہوں نے کہاکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کی فعالیت سے شہر میں کوڑا کرکٹ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا لہذا پلانٹ کو بلاتعطل فعال رکھنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کی فعالیت سے شہر میں کوڑا کرکٹ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملیگی کیونکہ کوڑے کو صاف اور محفوظ طریقے سے ٹریٹ کرتے ہیں۔ اس سے کوڑے کے ڈمپنگ سائٹس پر دباؤ کم ہوتا ہیاور شہر میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو بھی کوڑے کو صحیح طریقے سے پھینکنے کی ضرورت ہے۔ شہریوں کو کوڑے کو دوبارہ استعمال کرنے،کم کرنے اور ریسایکل کرنے کے لئے انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا لہٰذا کوڑا کرکٹ کو مناسب جگہ پر رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے