بی این پی ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا مطالبہ کرتی ہے، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء سابق وفا قی وزیرآغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ انڈر ٹیکر حکومت کا کام صرف اورصرف صاف وشفاف الیکشن کرواناہے انہیں اپنے حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے،8فروری کو ہو نے والے انتخابات اگر صاف وشفاف ہوئے تو بی این پی بھا ری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی،بی این پی ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو سیا سی و سما جی رہنماء کاشف حیدری کی بی این پی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 42کے امید وار نسیم جاوید ہزارہ، حلقہ پی بی 40کے امید وار نعمت ہزاراور رضا جان شاہی زئی بھی موجود تھے۔ آغا حسن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک سیا سی جمہو ری جماعت ہے اور ہمیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ بی این پی میں ہر مکتبہ فکر کے افراد موجود ہیں، بی این پی کے سربراہ سر دار اختر جان مینگل کی قیادت میں مسلسل لوگ جوک درجوک شمولیت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی این پی کی بڑ ھتی ہوئی مقبولیت اس بات کی عکا سی کر تی ہے کہ آنے والے انتخابات اگر صاف وشفاف ہوئے تو بی این پی بھا ری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، بلو چستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ مظلوم اور محکوم قوم کی آواز بلند کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنگ کا ماحول بلوچ قوم کے لئے نیک شگون نہیں پاک ایران حکمران افہمام وتفہیم کے ساتھ مسائل کو حل کرنے کے لئے اقداما ت اٹھائے بی این پی ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت سے متعلق سر دار اختر جان مینگل کا موقف واضح ہے کہ یہ نگراں نہیں بلکہ انڈر ٹیکر حکومت ہے نگراں حکومت کامیڈیٹ صرف صاف وشفاف الیکشن کرانے تک محدود رہے انہیں اپنے حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے اسلام آباد جانے والی بلوچ خواتین کی بات بھی نگراں حکومت نے نہیں سنی۔ انہوں نے کہاکہ بی این پی نے ہزارہ قبلے کے خلاف ہونے والی زیادتیوں پر آواز بلند کی ہے بلوچستان کے عوام کو آپس میں شیر وشکر کرنے کے اقدام کیا۔اس موقع پر سیا سی و سماجی رہنماء کاشف حیدری نے نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر بی این پی میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ انتخابات قریب آتے ہی سیا سی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے عوام کی خدمت کے لئے نیشنل پارٹی میں میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن نیشنل پارٹی میں تو کارکنوں کی داد رسی بھی نہیں کی جاتی جسکی وجہ سے پارٹی سے مستعفی ہو نے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں ہر مکتبہ فکر کی بات کی جا تی ہے سردار اختر مینگل کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے