کوئٹہ کے عوام اب نعرے نہیں عملی کام چاہتے ہیں، سید حسنین ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء حلقہ پی بی 43کوئٹہ سے امیدوار سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے، ہماری سیاست کا محور عوام ہیں انکی مرضی اور منشاکے مطابق چلیں گے، حلقہ پی بی 43کے عوام 8فروری کو کوئٹہ کے عوام تیر کے نشان پر ووٹ دیکر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں۔یہ بات انہوں نے سابق وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات، انتخابی مہم کے سلسلے میں کلی شیخ حسینی، اسپنی روڈ کے دورے کے موقع پرمیر صفی اللہ مینگل،میر شفیع مینگل، ملک شہباز خان، غلام محمد سینہ، محمد طاہر سمیت دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انتخابی مہم کی کامیابی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقہ عمائدین کی جانب سے سید حسنین ہاشمی کی کامیابی کے لئے بھر پور انتخابی مہم میں چلانے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید حسنین ہاشمی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی متوسط اور غریب طبقے کی نمائندہ جماعت ہے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 10نکاتی منشور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے ہر شہری کی آواز ہے عوام نے منتخب کیا تو ہم اپنے منشور پر من و عن عملدآمد کرتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام اب نعرے نہیں عملی کام چاہتے ہیں حلقہ پی بی 43کے عوام 8فروری کو تیر کے نشان کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ہم انکے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔