کوئٹہ،زرغون روڈ پر نجی اسپتال کے قریب دھماکا، بچوں سمیت 5 افراد زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں نجی اسپتال کے قریب دھماکے میں بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا صوبائی دارالحکومت کے زرغون روڈ پر نجی اسپتال کے قریب کچرے کے ڈھیر میں ہوا، جس میں 5 افراد کے زخمی ہو گئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ علاوہ ازیں دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے