ڈیرہ بگٹی، سیکو رٹی فورسز کی کارروائی نالے میں چھپایا گیا اسلحہ وگولہ بارود برآمد

ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ بگٹی میں سیکو رٹی فورسز نے کارروائی کر تے ہوئے پوہلی نالے میں چھپایا گیا اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی نشاندہی پر ایف سی اور پولیس نے ڈیرہ بگٹی کے علا قے پٹوخ روڈ پر مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے پوہلی نالے چھپائی گئی 5 پستول بمعہ راونڈز،5 کلو ٹی این ٹی بارود،بارودی سرنگ اور ایک ایل ایم جی گن بر آمد کر کے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا مزید کارروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے