فضائی حدود کی خلاف ورزی، چا بہار میں پاکستانی وفد جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلا س ادھورا چھوڑ کر وطن پہنچ گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ایرانی شہر چا بہار میں جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلا س ختم کردیا گیا،پاکستانی وفد اجلاس ادھورا چھوڑ کر واپس وطن پہنچ گیا، پاکستانی وفد نے چابہار فری زون فیسٹول میں شرکت سے بھی معذرت کرلی۔ ایران کے شہر چابہار میں جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کے رکن ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ اورنگ زیب بادینی نے بتایا کہ ایران کی جانب پنجگور کے علاقے میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے کے بعد چابہار میں منگل کو شروع ہونے والا سہ روز جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلا س ختم کردیا گیا، پاکستانی وفد اجلاس چھوڑ کر واپس وطن پہنچ گیا۔اورنگ زیب بادینی نے بتایا کہ پاکستانی وفد کو چابہار فری زون فیسٹول میں شرکت کرنا تھیں لیکن وفاقی حکوت کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد وفد نے چا بہار فری زون فیسٹول میں شرکت سے معذرت کرلی اور اب ود گوادر واپس پہنچ چکا ہے جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے 35رکنی وفد کی قیادت چیف کلکٹرکسٹم افتاب اقبال میمن کررہے تھے وفد میں ڈی سی گوادر اورنگ زیب بادینی،،گوادر اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے نمائندے بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے