ضلعی انتظامیہ دیگر سیکورٹی اداروں و متعلقہ محکموں کیساتھ ملکر تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں، کمشنر قلات ڈویژن

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر قلات ڈویژن علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس مستونگ میں انتخابات کی تیاریوں اور سیکورٹی کے حوالے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مستونگ عبدالرزاق ساسولی ایف سی 78ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وسیم ایس پی مستونگ عابد خان بازئی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر خان ریٹرننگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر عطاء المنیم بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام رحیم ایکسین بی اینڈ آر ملک محمد اکرم دہوار الیکشن آفیسر محب اللہ خان فوکل پرسن ڈی سی آفس آغا رحمت شاہ اسسٹنٹ اسپور ٹس آفیسر مستونگ خیر بخش شاہوانی و دیگر موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے ضلع مستونگ میں جنرل انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے کمشنر قلات ڈویژن کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ دیگر سیکورٹی اداروں و متعلقہ محکموں کیساتھ ملکر تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں ضلع بھر میں ٹوٹل 110 پولنگ اسٹیشنز قائم کی گئیں ہیں جن میں 53 انتہائی حساس 57حساس اسٹیشنز ہیں جن پر ایک ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے جن کیلئے مختلف کیو آر ایف فورسسز بھی تشکیل دی گئیں ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جائے۔اس موقع پر الیکشن کمشنر نے کہاکہ تمام ملازمین الیکشن کے ڈیوٹی کو اپنا فریضہ سمجھ کر انجام دیں کیونکہ یہ ہماری قومی زمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی کمی کوتائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ضلع مستونگ میں انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے متعلقہ اداروں اور محکموں کی بہتر کار کردگی قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے