ریکوڈک گولڈ اینڈ کاپر پروجیکٹ گیم جینجر منصوبہ ہے جس پر سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جانا چاہیے، پرنس احمد علی احمدزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت،ایکسائز و ٹیکسیشن اور توانائی پرنس احمد علی احمدزئی نے کہا کہ وہ بارک گولڈ کارپوریشن کے صدر مارک برسٹو کے اس موقف سے اتفاق کرتے ہیں کہ ریکوڈک گولڈ اینڈ کاپر پروجیکٹ گیم جینجر منصوبہ ہے جس پر سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جانا چاہیے اس ضمن میں مقامی لوگوں پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صوبے کے مقامی باشندے اس پروجیکٹ سے بہتر طور پر مستفید ہو سکیں۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انھیں مختلف جدید مہارتیں سیکھانے پر ضرور دیا کہ ہمیں اس گیم جینجر پروجیکٹ سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔ اس تاریخی پروجیکٹ کے اقتصادی اثرات اگلے دس سالوں میں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے اور یہ منصوبہ علاقائی معیشت کو تبدیل کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔نگران صوبائی وزیر پرنس احمد علی احمدزئی کہ وہ اس بات پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں سیاسی ہم آہنگی اور موثر حکمرانی کے حصول کے لیے حکومت میں تسلسل اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے سنجیدگی، یقین اور پختہ عزم کے بغیر ہم مثبت نتائج حاصل نہیں کر سکتے۔ بد قسمتی سے بلوچستان کو اس وقت بعض مافیاز کے خطرات کا سامنا ہے جو حکومتی بدعنوانی، اقربا پروری، سمگلنگ اور بیڈ گورننس پر پنپتے ہیں۔ خطے کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں ان عناصر کا حوصلہ پست اور مسترد کرنا چاہیے تاکہ صوبہ کا تابناک مستقبل کا خواب جلد سے جلد شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے