دشت لیویز انتظامیہ کی بروقت کاروائی، موٹرسائیکل چور گر فتار موٹر سائیکل سمیت اسلحہ برآمد

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)دشت لیویز نے بروقت کاروائی کر تے ہوئے ایک گھنٹے میں موٹرسائیکل چور کو گر فتار کرکے موٹر سائیکل سمیت اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق دشت کے رہائشی عطاء اللہ سے موٹر سائیکل کو دشت کے علاقے مروو میں اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مستو نگ عبدالرزاق ساسولی اور اسسٹنٹ کمشنر دشت جہانزیب بلوچ کی ہدایات پر میجر رسالدار پیر محمد علیزئی کے زیر نگرانی میں ایس ایچ او دشت اختر محمد بنگلزئی نائب رسالدار محمد رحیم رودینی سپاہی جلیل احمد حبیب خان، وحید اللہ لعل محمد و دیگر پر مشتمل ٹیم نے تیرہ میل کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندرمسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرتے ہوئے دو چوروں کو بھی گرفتار کرلیا اور ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا،کامیاب کاروائی پر میجر رسالدار پیر محمد علیزئی نے لیویز فورس کے جوانوں کو نقد انعام سے نوازا۔ دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی اور اسسٹنٹ کمشنر دشت جہانزیب بلوچ نے بھی لیویز فورس کے چھاپہ مار ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے