جمعیت علماء اسلام واحد پارٹی ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے، مولانا عبدالواسع
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ 8فروری کو جمعیت علما ء اسلام کے کامیابی کا دن ہوگا جمعیت علماء اسلام واحد پارٹی ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے۔ یہ بات انہوں نے مسلم باغ قلعہ سیف اللہ ودیگر مقامات پر تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں علماء ا کرام اور کارکنان موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور علماء کرام کا محبت دیکھ کر یہ بات یقین کیساتھ کی جاسکتی ہے کہ جمعیت علماء اسلام کا مقابلہ کرنا کسی بھی سیاسی پارٹی کے بس کی بات نہیں ہے۔ انشاء اللہ 8 فروری جمعیت علماء اسلام کی فتح کا دن ہوگا۔ جمعیت کے مخالفین کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔عوام میں شعور آچکا ہے آٹھ فروری کو ثابت کریں گے کہ جمعیت علماء اسلام صوبے کی حقیقی جمہوری جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں پیوستہ ہے اور عوام کی تائید اور حمایت حاصل ہے ہمیشہ عوام کی امیدوں اور امنگوں پر پورا اترنے والا جماعت ہے ہماری ترجیحات میں بنیادی انسانی حقوق سے متعلق مسائل ہے اقتدار میں آکر سب سے پہلے اس پر عملی کام شروع کریں گے،نوجوانوں کو روزگار سر فہرست ہے ہم ایسے منصوبے صوبے کو دے گے جو صوبے کی معیشت کے ساتھ ساتھ بروزگار نوجوانوں کو روزگار مہاء کریگی۔