بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے کر انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اساتذہ کا یہی مقصد ہونا چاہیئے، کمشنر سبی ڈویژن
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کمشنر سبی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز کالج اور سکول کا دورہ کیا اور تعلیمی عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر کالج کی پرنسپل نے سکول و کالج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور مسائل کے بارے میں آگاہ کیا کمشنر سبی نے سکول اور کالج کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور کلاسوں میں جا کر طالبات سے مختلف سوالات بھی کیے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے کر انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اساتذہ کا یہی مقصد ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ بہتر استاد کا تعلق ان کی قابلیت اور ہمارہ تعلیمی نظام دونوں سے ہے اچھے استاد کو باخلاق اور باکردار ہونا انتہائی لازم ہے تب ہی وہ طلباء و طالبات کی صحیح طریقے سے رہنمائی کر سکیں گے انہوں نے سکول و کالج کی بہترین صفائی ستھرائی اور اساتذہ سمیت طالبات کی مکمل حاضری پر اطمینان اورخوشی کا اظہار کیا۔