ایم ای آر سی ہنگامی حالات میں لوگوں کی زندگیوں اور املاک کو بچانے اہم کردار ادا کرتی ہیں، حمزہ شفقات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے ایم ای آر سی 1122 بلوچستان کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں MERC سروسز، کنٹرول روم، مانیٹرنگ سسٹم، ڈیٹا مینجمنٹ اور ALS ایمبولینس سروس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ایم ای آر سی 1122 بلوچستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی رسپانس اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کی جانوں کو بچانے کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں۔مارک بلوچستان 1122 بلوچستان میں ایمرجنسی سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔جبکہ ہنگامی حالات میں لوگوں کی زندگیوں اور املاک کو بچانے میں مدد کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیلاب، زلزلہ، اور دیگر قدرتی آفات کی صورتحال میں لوگوں کی بروقت مدد فراہم کرنے سے ہی ان کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کی طبی ایمرجنسی کی صورتحال میں زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے اور ریسکیو کرنے کے لیے ایمبولینس سروس کی موجودگی بے حد ضروری ہے۔تاکہ لوگوں کو بروقت ہسپتال پہنچایا جائیں۔انہوں نے کہاکہ مارک بلوچستان 1122 میں ایمرجنسی سے ٹمٹنے کے لیے بھر پور صلاحیت موجود ہے۔جس میں 24 گھنٹے 7 دن دستیاب کال سینٹر، ایمبولینسز،آگ بجھانے کی گاڑیاں،امداد فورس اور دیگر ایمرجنسی میں استعمال میں لانے والے آلات شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ دھماکے اور اس طرح کے دیگر آفات اورحادثات کے ردعمل کے لیے رابطہ کاری کو بہتر بنانے کے لیے مرک کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔