8 فروری کا سورج جمعیت کی فتح کا نوید لے کر طلوع ہوگا، مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکر ٹری ونامزد امیدوار این اے 261 مستونگ قلات سوراب مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 8 فروری کا سورج جمعیت کی فتح کا نوید لے کر طلوع ہوگا،دھاندلی زدہ عناصر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے سے باز آجائیں عوام کو انکے رائے کا حق دے اگر کسی جگہ دھاندلی کی کوشش کی گئی تو انہیں جمہوری طریقے سے سخت جواب دینگے۔ یہ بات انہوں نے کونسلر وڈیرہ محمد اسلم لہڑی،قبائلی شخصیت ٹکری زادہ محمد وفا لہڑی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر قبائلی رہنماء کونسلر وڈیرہ محمد اسلم لہڑی نے جمعیت علماء اسلام کے قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے جمعیت میں دو بارہ شمو لیت اختیار کر نے کا اعلان کردیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دھاندلی سے جو حکومتیں بنتی ہے وہ دیر تک نہیں چلتی ہے دھاندلی زدہ عناصر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے سے باز آجائیں دھاندلیوں سے جو اقتدار میں براجمان ہوتے ہیں وہی ملک کے خیرخواہ نہیں بلکہ ملک کو کمزور کرنے معیشت کے تباہی کا سبب بنتے ہیں جو عوام کے طاقت سے منتخب ہوتے ہیں وہی طبقے اخلاص کے ساتھ قوم وملک کے ترقی کے لئے سوچتے ہیں اور اہم کردار ادا کرتے ہیں جو عناصر دھاندلیوں کے بنیاد پر منتخب ہوتے ہیں انکے مثال چور جیسی ہے چور بے رحم ہوتا ہے اسے کسی کے مال کا پروا نہیں۔انہوں نے کہاکہ 8 فروری کا سورج جمعیت علماء اسلام کے جیالوں کے لئے فتح کے نوید لیکر طلوع ہونگے ورکرز میدان میں نکلے جمعیت علماء اسلام کے کامیابی کے لئے دعوت دیں عوام کو بیدار کریں دھاندلی زدہ عناصر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے سے باز آجائیں عوام کو انکے رائے کا حق دے اگر کسی جگہ دھاندلی کی کوشش کی گئی تو انہیں جمہوری طریقے سے سخت جواب دینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بعض اضلاع میں سردیاں عروج پر ہے گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے گیس انتظامیہ کو کء بار آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی سخت ترین سردیوں میں گھریلو صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جمعیت علماء اسلام ہمیشہ مظلوم عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے انہوں نے فلسطیون پر اسرائیلی جارحیت بربریت کھلی دہشت گردی ہے اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے جہاں پر انسانیت کا بے دردی سے قتل عام ہو رہا ہے لیکن اقوام متحدہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے