کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قلات کا نوجوان جاں بحق

قلات(ڈیلی گرین گوادر)گزشتہ شب ضلع قلات کے رہائشی نوجوان حاجی عدنان رند جوکہ کراچی میں ڈاکوں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے انکی اہلیہ کے سامنے قتل کردیا وہ مرحوم بابو حاجی محمد اسحاق رند کے فرزند، محمد یعقوب رند شہزاد رند کے بھائی، شاہجہان رند شاہ زمان رند عبدالقیوم رند کے کزن اور سینئر ایڈوکیٹ میر نصیر احمد بنگلزئی کے داماد تھے شہید عدنان کی شادی چھ مہینے قبل ہوئی تھی شہید کی جسد خاکی قلات لائی گئی جہاں میر احمد یار خان فٹبال اسٹیڈیم میں نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں شہید کے ورثا رشتہ داروں سمیت کثیر تعداد میں علاقہ مکین شریک ہوئے اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی شہید کو انکے آبائی قبرستان کلی کڑک مستونگ میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ فاتحہ خوانی کلی فیصل کالونی قلات میں ہورہی ہے مقتول کے ورثا و قلات کے شہریوں نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے