کئی امریکی ریاستوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک کم ہوگیا، 6 افراد ہلاک

امریکا (ڈیلی گرین گوادر)امریکا کی زیادہ تر ریاستوں میں موسم کی شدت کے سبب نظام زندگی متاثر ہے جب کہ مختلف مقامات پر حادثات میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف ہوائی اڈوں سے داخلی اور بیرون ممالک تقریباً 10 ہزار پروازیں منسوخ یا التوا کا شکار ہوچکی ہیں، پچھلے تین روز میں منسوخ یا التوا کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

امریکا کی بعض ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے 20 سے 40 ڈگری کم ہوگیا ہے جس کے سبب امریکا کے 80 فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں، تیز ہواؤں کے جھکڑ اور برفباری کا سامنا کرنے والی ریاست اوریگن میں 4 اموات ہوئی ہیں جہاں 90 ہزار شہری بجلی سے محروم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے