ون ڈاکیومنٹ رجیم کے ذریعے آمدورفت کو صحیح معنوں میں مانیٹر کیا جا سکتا ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ملک کے وسیع تر مفاد میں ون ڈاکیومنٹ رجیم پر عملدرآمد جاری ہے۔ ون ڈاکیومنٹ رجیم کے ذریعے آمدورفت کو صحیح معنوں میں مانیٹر کیا جا سکتا ہے اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پاسپورٹ آفس کوئٹہ کے دورے کے دوران کیا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ اس حوالے سے نادرا اور پاسپورٹ آفس کے کردار کو وسعت دینے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی مسائل کو فوری حل کیا جا سکے۔ نگران حکومت میں اپنا منصب سنبھالتے ہی عوامی مسائل کے موثر حل پر زور دیا اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کامیاب رہا ہوں۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پاسپورٹ آفس کے مختلف شعبوں کا دورا کیا اور عملے کو درپیش مسائل بھی سنے۔ انہوں نے مسائل کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دیہانی بھی کروائی۔ بعد ازاں نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پی پی ایچ آئی بلوچستان کے آفس کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ انہوں نے صحت عامہ میں پی پی ایچ آئی کے موثر کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی انتہائی ضروری ہیں۔ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق محکمے میں جدت لانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو بہترین طبی فوائد میسر آ سکیں اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ محکمہ پی پی ایچ آئی کے آفسران نے انہیں پی پی ایچ آئی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ملازمین اور محکمہ کی بہتری کیلئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دیہانی کراواتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہے۔ عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار،اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے