ورلڈ اکنامک فورم ،نگران وزیراعظم کی جان کیری سمیت دیگر سے ملاقاتیں

ڈیووس (ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سویٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں ، جن میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، باہمی تجارت اور علاقائی امور سمیت اہم معاملات پر بات چیت کی گئی ۔

سویٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات ہوئی، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے مقامی اور عالمی اثرات بالخصوص ترقی پزیر ممالک کیلئے اس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نگران وزیرِ اعظم سے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین تجارت کے فروغ اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی ۔

انوار الحق کاکڑ ورلڈ اکنامک فورم کے عالمی تنازعات سے بچاؤ کے موضوع پر غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے ، وزیرِاعظم سے ایرانی وزیر خارجہ اور کارگِل کمپنی کے صدر کی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے بانی کی جانب سے عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں اور کونسل سربراہان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت بھی کرینگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے