میں ایک ترقی پسند سردار ہوں جمہوریت اور پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتا ہوں،نواب زہری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و این اے 261 کی نشست پر امیدوار چیف آف جھالاوان نواب ثناء زہری کی سرپرہ ہاؤس کوئٹہ آمداس موقع پر پی بی 37 مستونگ سے امیدوار چیف آف بنگلزئی سردار نوراحمد بنگلزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سردار محمد عاصم سرپرہ نے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری و ان کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کو سرپرہ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین سردارذادہ مـــــیر محمد قاسم سرپرہ،ملک سجاد بنگلزئی، چیئرمین غلام محی الدین نچاری،ماسٹر علم خان سرپرہ سمیت قبائلی معتبرین و معززین بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر سردار محمد عاصم سرپرہ نے کہاکہ ہم نے اپنے برادری اور علاقے کی عوام سے ساتھ مشاورت کے بعد علاقے کی ترقی اور عوام کی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی برادری , قبیلہ اور علاقے کے لوگوں کے ساتھ حلقہ این اے 261 سے قومی اسمبلی کے امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 37 پر سردار نوراحمد بنگلزئی کی حمایت کا اعلان کیا انھوں نے کہاکہ چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری کے قبائلی و سیاسی خدمات قابل ستائش ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی نے اپنے دورِ اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اس موقعے پر چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے اپنی حمایت کرنے پر سردار محمد عاصم سرپرہ انکی برادری ,سرپرہ قبیلہ اور اہلیان کردگاپ کا شکریہ ادا کیا انھونے کہاکہ میں ایک ترقی پسند سردار ہوں جمہوریت اور پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتا ہوں کامیاب ہو کر مستونگ ،قلات اور شہید سکندر آباد سوراب کو یکساں ترقی دونگا چیف آف جھالاوان نے کہاکہ عوامی حمایت سے پاکستان پیپلز پارٹی وفاق اور بلوچستان و سندھ میں حکومت بنائے گی اقتدار ملا تو اپنے حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کے تمام پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرو نگا۔