محکمہ صحت نے سول ہسپتال کوئٹہ میں شعبہ کارڈیک سرجری کو مضبوط بنانے کے لئے پہل کی ہے، سیکرٹری صحت بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان نے سول ہسپتال کوئٹہ میں شعبہ کارڈیک سرجری کو مضبوط بنانے کے لئے پہل کی ہے جس کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔اس سلسلے میں سیکرٹری صحت بلوچستان سے بینک الفلاح کوئٹہ کے ریجنل ہیڈ ثناء اللہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی اور سیکشن آفیسر ڈوپلمنٹ ریاست علی موجود تھیبینک الفلاح کوئٹہ کے ریجنل ہیڈ ثناء اللہ نے سیکرٹری صحت کو بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ بینک الفلاح کوئٹہ کی جانب سے سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ کارڈیک سرجری کے لیے نئے آئی سی یو، بیڈز اور دیگر طبی سامان کے لیے مالی معاونت کی جا ری ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مچھ میں ترقی فاونڈیشن کی معاونت سے میں گائنی سینٹر کی تزئین و آرائش، ایمبولینس اور بیڈز مہیاء کی جا رہے ہیں۔بینک الفلاح کی مالی معاونت سے بی ایم سی سپتال میں جلد چائلڈ لائف کا سینٹر کے لیے سے کھولا جا رہا ھے۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہا کہ بلوچستان کے دل کے عارضے میں مبتلا غریب مریضوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے بینک نے اقدام کیا جو کہ قابل تحسین ہے۔سیکرٹری صحت نے بینک الفلاح، ترقی فاونڈیشن اور ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی ہدایت کی۔بینک الفلاح کوئٹہ اقدام پر محکمہ صحت بلوچستان نے شکریہ کا اظہار کیا اور اس امرکا اظہار کیا کہ بلوچستان کے غریب مریضوں کی امداد جاری رکھے گے اور کہا کہ ہم دیگر اداروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہسپتال کے فلاحی کاموں میں حصہ ڈالے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے