88 دنوں سے چمن میں ہزاروں افراد دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور مملکت بضد ہے،محمود خان اچکرئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواملی اعومی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ریاست عوام کیلئے ماں جیسی ہوتی ہے 88 دنوں سے چمن میں ہزاروں افراد دھرنا دئے بیٹھے ہیں مملکت بضد ہے کہ اپنے ہی بچوں کی بات نہیں ماننی۔ یہ کیا پاگل پن ہے؟ ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزیی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ چمن دھرنے کے مطالبات مان کر 3 ماہ تک ڈیورنڈ لائن پر آمد ورفت کیلئے وہی پرانا طریقہ کار رائج کرتے اور جو نئی حکومت آتی وہ اپنی پالیسی بناتی لیکن اپنے بچوں کے ساتھ یہ ضد کی گئی کہ بس تمہاری بات نہیں ماننی۔ریاست عوام کیلئے ماں جیسی ہوتی ہے لیکن پچھلے 88 دنوں سے چمن میں ہزاروں افراد دھرنا دئے بیٹھے ہیں اور مملکت بضد ہے کہ اپنے ہی بچوں کی بات نہیں ماننی۔ یہ کیا پاگل پن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے