کوئی بھی مجھے خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ بننے سے نہیں روک سکتا،پرویز خٹک

چارسدہ (ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے کوئی بھی خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ بننے سے نہیں روک سکتاچارسدہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے نواز شریف، آصف زرداری، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان پر سیاسی گولہ باری کی۔

انہوں نے کہا کہ ان ڈاکوؤں کی وجہ سے ہم ڈوب گئے، یہ چور اور غریبوں کے دشمن ہیں، تحریک انصاف جیسے ڈاکو کبھی نہيں دیکھے، یہ سب ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں، مجھے معلوم ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ کسی کا باپ بھی مجھے وزیراعلیٰ بننے سے نہیں روک سکتا، میں نے 70 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں اور میں بتا دیتا ہوں کہ ان کے دل پھٹ جائیں گے اور میں وزیراعلیٰ بن جاؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے