کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل،225 مقامات پر 1400 سے زائد آئی پی کیمرے نصب

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں نگراں صوبائی حکومت کا کوئٹہ کے عوام کے لئے ایک اور تحفہ،کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، اسٹیٹ آف دی آرٹ کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کوئٹہ کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کلیدی کردار کا حامل ہوگا۔ چیف منسٹر میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق یہ پروجیکٹ کوئٹہ سٹی میں 255 اہم مقامات پر 1400 سے زیادہ آئی پی کیمروں پر مشتمل ہے، جس میں جدید ترین نگرانی کا طریقہ کار شامل ہے جدید ترین نگرانی کا طریقہ کار نہ صرف علاقائی نگرانی کرے گا بلکہ شہر میں امن برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی مدد کرے گا محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کے مطابق کوئٹہ سیف سٹی کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر جدید ترین ٹیکنالوجی اور بہترین انسانی وسائل سے لیس ہے اور یہ مقامی طور پر ڈیزائن کردہ پاکستان کا پہلا نافذ العمل منصوبہ ہوگا جو حسب ضرورت فوری ردعمل پیدا کرنے اور فوری کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے الحمدللہ یہ منصوبہ نگراں صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں سے 31 دسمبر 2023 سے ہی حتمی شکل اختیار کر چکا ہے جس کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے