پہاڑوں اورغاروں میں چھپنے والے دہشتگروں کاعلاج کرنا جانتے ہیں،جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہاہے کہ بلوچستان میں امن کی خاطر جان دینے والے شہد اء کو حکومت کسی صورت فراموش نہیں کرے گی،غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے نام نہاددانشوروں کا منفی پروپیگنڈا دم توڑرہاہے،پہاڑوں اورغاروں میں چھپنے والے دہشتگروں کاعلاج کرنا جانتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے بلوچستان میں امن وامان کی خاطر شہداء کے لواحقین سے بھرپوریکجہتی کااظہارکیاہے اورغیر ملکی ایجنڈنے کو پروان چڑھانے کوعوام نے مسترد کردیاہے۔حکومت ہرناراض شخص سے مذاکرات کرنے کوتیارہے،پاکستان کوان کی اصولی موقف سے ہٹایانہیں جاسکتا،قوم کوگمراہ کرنیوالے پہاڑوں پرجانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد،پہاڑوں پر جانے والوں اور غاروں میں چھپنے والوں کابندوبست کرناجانتے ہیں۔انہوں نے کہ کہ سبی ریلوے لائن بحال ہونے سے مذہبی معاشی اور دیگر سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے،سبی ہرنائی ریلوے لائن قلیل مدت میں بحال کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سرحدوں پرآنے اورجانیوالوں کے لئے واضع پالیسی جاری کردی ہے، چمن،چاغی اوردیگرباڈروں پرآنے اورجانیوالوں کے لئے قانونی لوازمات پور کرنے والے افرادکے لئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے چمن پیکج کے تحت 20ہزارنوجوانوں کیلئے6ارب رو پے مختص کئے ہیں جبکہ ابتک چمن پیکج کے تحت17سو نوجوانوں کو20ہزارماہنانہ دئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پرکام مکمل کرلیاگیا ہے جس کاجلد افتتاح وزیر اعلی کرینگے،سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت 256مقامات پر14سو کیمرے نصب کئے گئے ہیں جس سے شہر میں امن اومان کی صورتحال بہتر ی میں مدد ملے گی انہوں نے کہ کوئٹہ گلیڈائٹرزمیں بلوچستان کے کھلاڑیوں کونظر اندازکیاگیاہے ہم کسی صورت صوبے کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے ا ور نہ ہی کسی کوکوئٹہ گلیڈیٹرکے نام پرکاروبارکرنے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے