مستونگ میں چوری و ڈکیتی کا سلسلہ تھم نہ سکا،پولیس انتظامیہ چوروں و ڈاکووں کے سامنے بے بس
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میں چوری و ڈکیتی کا سلسلہ تھم نہ سکاعوام میں بڑی تشویش کی لہراقلیتی رہنماء غیر محفوظ،پولیس انتظامیہ چوروں و ڈاکووں کے سامنے بے بس چھپ کا روزہ رکھ لیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو دن دیہاڑے بھرے بازار میں کوئٹہ روڈ پر واقعہ پرچون کی دکان میں اقلیتی رہنماء ہندو تاجر وشال کمار کو دو اسلحہ بردار نقاب پوش افراد اسلحہ کے زور پر انکے دکان میں داخل ہوکر ڈھائی سے تین لاکھ روپے نقد اور قیمتی موبائل ودیگر سامان چوری کرکے ہمیشہ کی طرح بلاخوف وخطر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مستونگ کے عوام نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے امن امان پر خصوصی توجہ دیکر اقلیتی رہنماوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔