مستونگ میں امن و امان کی صورتحال پر سخت تشویش ہے،زلیخا عزیز مندوخیل

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے خواتین ونگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری و نامزد امیدوار پی بی 37 مستونگ زلیخا عزیز الیکشن کے ماحول میں چوری وبدامنی کی وارداتوں میں اضافہ سے عوام کے ساتھ امیدواروں کو بھی پریشانی لاحق ہوگئی ہے، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے آئی جی پولیس بلوچستان، کمشنر قلات، ڈپٹی کمشنر مستونگ فوری سخت نوٹس لے کر سخت اقدامات اٹھائے اور ماحول کو سازگار بنانے کیلئے پرامن ماحول یقینی بنائی جائے زلیخا عزیز نے سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مستنگ میں امن و امان کی صورتحال پر سخت تشویش ہے چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہیں، گزشتہ ایک ہفتے میں چوری کی متعدد واردات ہوئے جس میں دو وارداتیں اقلیتی برادری کے ساتھ پیش آئے ہے جبکہ گنجہ ڈوری کے علاقے میں زمینداروں کے مین لائنوں کی تاریں چوری ہوئی ہیں جس سے عوام میں سخت بی چینی پائی جارہی ہیں، الیکشن کے ماحول میں چوری وبدامنی کی وارداتوں میں اضافہ سے عوام کے ساتھ امیدواروں کو بھی پریشانی لاحق ہوگئی ہے، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے آئی جی پولیس بلوچستان، کمشنر قلات، ڈپٹی کمشنر مستونگ فوری سخت نوٹس لے کر سخت اقدامات اٹھائے اور ماحول کو سازگار بنانے کیلئے پرامن ماحول یقینی بنائی جائے، انھوں نے کہاکہ چور گھروں دکانوں تک تو پہنچے ہی تھے اور وہ بجلی کے کھمبوں تک پہنچ گئے اور تاریں چوری کررہے ہیں، مستونگ میں بجلی کی وجہ سے پہلے ہی زراعت پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا تھا اب تاروں کی چوری سے زراعت مزید تباہ ہوگا لوگ پینے کے پانی کیلئے ترسنے لگے ہے حکام گنجہ ڈوری میں زرعی فیڈر کے کھمبوں سے چوری شدہ تاروں اور بجلی کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے انہوں نے کہاکہ میں مستونگ سے صوبائی اسمبلی کے نشست پر الیکشن لڑ رہی ہوں اور کچھ دنوں سے مسلسل مستونگ آرہی ہوں اور زیادہ ٹائم دے رہی ہوں،یہاں تو نہ بجلی ہے نہ پینے کا پانی اور نہ سوئی گیس ہے سوئی گیس کو رات تین بجے کھول دیا جاتا ہے اور صبح بند کیا جارہا ہیں مستونگ کے عوام سخت مشکل حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،ہم عوام کیلئے سیاست کرتے ہے اگر سسٹم ایسا ہی رہیگاتو ہمارے سیاست کا کوئی فائرہ نہیں ہے،یہ ایواں آج نہیں بلکہ 75 سال سے بنے ہوئے ہیں، ہمارے ایوانوں میں جمہوریت نہیں اور ایسے جمہوری ایوانوں کے بنانے کیا فائیدہ ہے، قوموں نے ترقی کی منازل طے کردی ہیں مگر افسوس ہم آج تک اپنے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں اور اپنے مسائل کے حل کی تلاش میں ناکام ہیں، ہم ایسے میں دنیا کا مقابلہ کیسے کرینگے،انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے پیپرورک کو در کیاتھاپی ٹی آئی کو دیوار سے لگا لیاگیا ہے الیکشن میں حصہ لینے میں مسائل کڑے کیئے گئے ہیہمیں آزاد ڈکلیئر کردیاگیا ہے ہم سپریم کورٹ میں دوبارہ اپیل دائر کررہے ہیں پلان کے مطابق جو ورک ہوا ہے ہمیں عدالیہ سے گلہ ہے مجھے اپنے ایوان سے گلہ ہے مجھے انصاف سے گلہ ہے ہمیں دہوار سے لگانے کیلئے پوری کوشش کی گئی ہیں، اے این پی نے اپنے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرائے تھے لیکن ان پر بیس ہزار روپے جرمانہ لگایا گیااور اسے کلئر کیاگیا آپ ایوان میں بیٹھے ہوئے ہو آپ مائی باپ ہو آپ کے سب کو ایک ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہیں، سپریم کورٹ میں بیٹے ججز کااحترام کرتے ہے ان کو اس فیصلے میں تضاد نہیں ہونا چاہیے تھا اس میں کافی تضاد تھا اگر آپ ایک جماعت کو ریلیف دے سکتے ہو پی ٹی آئی انٹرنیشنل لیول کا جماعت ہے آپ کو اس پر بیس ہزار نہیں بلکہ بیس لاکھ جرمانہ لگالو لیکن جو ان کا جمہوری حق ہے آپ ان سے جمہوری حق نہ چھینے، چھوٹی چھوٹی چیزوں بہت انہیں الیکشن کمیشن سے نکال دیتے ہو انکے نقاط کو نکال دیتے ہو، اور انہی جمہوری موقعہ نہیں دیتے ہو جو فیصلہ ہوا وہ درست فیصلہ نہیں ہے ایوان میں بیٹھے لوگوں کو ایک طرح کے فیصلے دینے چائیے مختلف فیصلے نہیں دینا چائیے اور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہتے ہیں ملک میں خان صاحب کے جو آزاد امیدواران ہے عوام آج بھی ان کو ہی ووٹ دیں گی عوام کی ویووز ہے کہ ووٹ عمران خان کو ہی دینگے، عوام ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کرکے ایوانوں میں اپنے مسائل کے حل کیلئے بیجھتے ہیں مگر منتخب ہونے کے بعد شہنشاہ بن جاتے ہیں سب سب سے پہلے یہ شہنشاہیت کو ختم کرنا ہوگا، ملک و قوم کی خدمت کرنا چائیے میں اس شہنشاہیت کی خلاف ہوں، انھوں نے کہاکہ سابق حکومت میں اختیار نہیں تھا اب کی بار جب حکومت بنے گی اس میں مکمل اختیار لینگیملک میں جو کاقانونیت چل رہا ہے یہ مزید نہیں چلنے والا،ملک میں جو مشکل حالات بل رہے ہیں ان مشکلات کو ختم کرنے کیلئے منتخب حکومت کو مکمل اختیار دینا ہوگا،انشا اللہ میں صرف الیکشن کی تک محدود نہیں رہوں گی بلکہ میں مستونگ ہمیشہ آتی رہوں گی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھاتی رہوں گی، محترمہ زولیخہ عزیز مندوخیل نے کہاکہ میں مستونگ کے عوام سے اپیل کرتی ہوکہ وہ اس بات مجھے ووٹ دے کر کامیاب بنائے ان شااللہ عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے