مستونگ، نشئی افراد کو پکڑ کر علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کرنا شروع

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ پولیس کا نشے کے عادی افراد کی دوبارہ بحالی کیلئے اہم اقدامات، نشئی افراد کو پکڑ کر علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کرنا شروع کردیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس نے ایس پی مستونگ عابد خان بازئی کے ہدایات کی روشنی میں مستونگ میں نشہ کے عادی افراد کے خلاف زیر نگرانی ڈی ایس پی محمد خان موسیٰ خیل، ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی مستونگ عبد الفتاح کھیازئی اور انچارج سی ائی اے عبد القدوس دہوار نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں اور مختلف مقامات سے نشے کے عادی افراد کو گرفتار کر کے علاج معالجہ و روشن مستقبل کیلئے ری ہبیلیٹیش سینئر کوئٹہ میں داخل کیا گیا تا کہ علاقہ میں چوری اور دیگر واردات میں کمی اس کے علاؤہ ازین نشہ جیسی لعت سے ہمارے نوجوانوں کے مستقل کو محفوظ رکھا جا سکے اور ایک روشن مستقبل کے طرف گامزن کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے